ہیڈلائنز


وزیراعظم تین روزہ دورے پر آج ترکی روانہ ہونگے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم محمد نواز شریف تین روزہ دورے پر آج ترکی روانہ ہو رہے ہیں جہاں وہ پاکستان اور ترکی کی اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے پانچویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا جس میں وزراء اور اعلیٰ حکام شامل ہوں گے۔ وزیراعظم ترک ہم منصب بن علی یلدرم کے ساتھ جمعرات کو انقرہ میں تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔ فریقین مختلف شعبوں میں تعاون پر غور کریں گے۔ اس موقع پر متعدد معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔ نواز شریف ترک قیادت کے ساتھ دوطرفہ علاقائی اور عالمی معاملات پر بھی تفصیلی مشاورت بھی کریں گے۔

Clear

18°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 46%
Wind: NW at 11.27 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ