ہیڈلائنز


پاناما کیس میں مسلم لیگ (ن) جیت گئی تو بھی عوام میں ہار چکی ہے، شیخ رشید

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا پاناما کیس میں ہم ہار کے بھی جیتیں گے اور مسلم لیگ (ن) جیت بھی گئی تو عوام میں ہار چکی ہے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  نیب اور ایف بی آر کے چیئرمین آج عدالت آرہے ہیں، اس ملک کے مسائل کا حل انصاف سے نکلے گا اور انصاف میں 3 دن رہ گئے ہیں، سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ضرور نکلے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ حکومت اپنے حق میں رائے ہموار کرنے کے لیے دیگر ممالک کی قیادت سے رابطے کررہی ہے لیکن ہم ہار کے بھی جیتیں گے اور یہ جیت کر بھی عوام میں ہار چکے ہیں۔

Partly cloudy

24°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 88%
Wind: E at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ