ہیڈلائنز


حکومت دہشتگردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر اعظم نے چارسدہ دھماکے پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں حملوں سے گھبرانے والے نہیں۔ وزیراعظم نواز شریف نے چارسدہ دھماکے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمہ میں کامیاب ہوں گے، حکومت دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے گی جب کہ قوم کے حوصلے بلند ہیں حملوں سے گھبرانے والے نہیں ۔ وزیراعظم نوازشریف نے شہید ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہارہمدردی کی اور حملہ ناکام بنانے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردارکو سراہتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانی لائق تحسین ہے، اہلکاروں نے قربانی دے کربڑے حادثہ سے بچا لیا۔۔ واضح رہے کہ چارسدہ میں تنگی کی تحصیل کچہری پردہشت گردوں کے حملے میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوگئے ہیں جب کہ پولیس نے تمام دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Cloudy

15°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 62%
Wind: NNW at 17.70 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ