ہیڈلائنز


پاکستان اور افغانستان دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑ رہے ہیں، سربراہ پاک فوج

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لیے بڑھائی گئی ہے جب کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں اعلیٰ سطح کا سکیورٹی اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک افغان سرحد پر سکیورٹی مشترکہ دشمن سے لڑنے کے لیے بڑھائی گئی ہے، دہشت گرد کسی رنگ و نسل سے ہوں مشترکہ دشمن ہیں جب کہ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خلاف مل کر لڑرہے ہیں اور لڑتے رہیں گے۔اجلاس میں آرمی چیف نے فوج کو افغان فورسز کے ساتھ سرحد پرموثر رابطے رکھنے کی ہدایت کی تاکہ سرحد پر دہشت گردوں اور غیر قانونی نقل و حمل کو روکا جاسکے۔ اس خبر کو بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں پاک فضائیہ کی بمباری سے متعدد دہشت گرد ہلاک آئی آیس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے افغان حکام کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف موثر نتائج کے لیے باہمی رابطے بڑھانے کی حالیہ تجویز کا خیرمقدم کیا۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 44%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ