ہیڈلائنز


دہشتگردی کا خطرہ، راولپنڈی کے تمام پبلک پارکس عوام کیلئے بند کر دیئے گئے

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: دہشت گردی کے خطرات کے باعث لیاقت باغ اور نوازشریف پارک سمیت شہر کے 46 پارکس کو عوام کے لئے بند کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے تمام پبلک پارکس کو عوام کے لئے بند کردیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک پارکس میں دہشت گرد حملوں کے شدید خطرات ہیں جس کے باعث لیاقت باغ اور نوازشریف پارک سمیت شہر کے 46 پارکس کو تاحکم ثانی سیل کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق تمام پارکس کو عوام کے جان و مال کے تحفظ اور ممکنہ  دہشت گردی کےپیش نظر بند کیا گیا۔اس سے قبل راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر بھی ممکنہ دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر تمام گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں پر ریلوے اسٹیشن میں داخلے پر پابندی عائد کردی گئی تھی اور ریلوے اسٹیشن کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ایلیٹ فورس کے کمانڈوز کو تعینات کردیا گیا ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 78%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Monday 22°C / 29°C Sunny
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 25°C / 31°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ