ہیڈلائنز


348 قیدیوں کو پھانسی کی سزاؤں پر عملدرآمد کا فیصلہ

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: سینٹرل جیل اڈیالہ سمیت ملک بھرکی جیلوں میں پھانسی کی سزاؤں کے منتظر سنگین ترین مقدمات کے 138 دہشت گردوں اور قتل، ڈکیتی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں پھانسی کی سزائیں پانے والے 210 قیدیوں کو پھانسیاں دینے کا عمل پھر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سنگین ترین مقدمات میں پھانسی کی سزا پانے والے 16 مجرموں کی رحم کی اپیلیں صدر کے پاس زیر التوا ہیں جبکہ سپریم کورٹ سے جن ملزمان کی پھانسی کے خلاف اپیلیں مسترد ہوچکی ہیں، ان سب کی فہرستیں طلب کر لی گئی ہیں تاہم اڈیالہ جیل میں قید 11 دہشت گردوں کا سیل مکمل طور پر الگ کردیا گیا ہے جہاں تک عام قیدیوں کی رسائی بھی ختم کردی گئی ہے جبکہ ان کی بیرک کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرتے ہوئے وہاں کمانڈوز تعینات کردیے گئے ہیں۔

Sunny

31°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 43%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Thursday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 22°C / 30°C Sunny
Sunday 23°C / 30°C Sunny
Monday 24°C / 31°C Sunny
Tuesday 27°C / 31°C Scattered thunderstorms
Wednesday 26°C / 30°C Scattered thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ