ہیڈلائنز


پاک افغان سرحد مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی آمد و رفت کیلئے بند

Written by | روزنامہ بشارت

خیبرایجنسی/ چمن: ملک میں جاری دہشت گردی کے حالیہ لہر اور ممکنہ تخریب کاری کے خدشے کے پیش نظر پاک افغان سرحد مسلسل تیسرے روز بھی ہر قسم کی آمدورفت کے لئے بند ہے۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات اور سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر خیبر ایجنسی میں واقع طور خم بارڈر مسلسل تیسرے روز بھی بند ہے اور ہر قسم کی آمد و رفت بھی معطل ہے۔ طورخم گیٹ بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں کارخانو چیک پوسٹ کے قریب سیکڑوں مال بردار گاڑیوں اور کنٹینرز کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں جب کہ سرحد پر دونوں اطراف کے افراد  کی پیدل آمد ورفت بھی بند ہے۔دوسری جانب چمن میں باب دوستی کی بندش سے بھی جہاں دو طرفہ تجارت معطل ہے وہیں نیٹو سپلائی اور پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ بھی روک دی گئی ہے، سرحد کے دونوں جانب مال بردار گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ چکی ہیں اور پیدل جانے والے افراد کو بھی سرحدپار کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔واضح رہے کہ طورخم گیٹ 3 روز قبل بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد افغانستان سے ہر قسم کی آمد و رفت معطل ہے جب کہ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات کے باعث طورخم گیٹ کو غیر معینہ مدت کیلئے بند کیا گیا ہے۔

Clear

12°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Wednesday 11°C / 18°C Sunny
Thursday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Friday 10°C / 19°C Sunny
Saturday 10°C / 20°C Sunny
Sunday 16°C / 20°C Partly cloudy
Monday 15°C / 17°C Mostly sunny
Tuesday 11°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ