ہیڈلائنز


حالیہ واقعات میں کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار ، داعش براہ راست اور لشکر جھنگوی العالمی بالواسطہ ملوث ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

دہشت گردی کی حالیہ لہر کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔چار کالعدم تنظیموں کے ملوث ہونے کے شواہد مل گئے۔ان تنظیموں کے خلاف ملک بھر میں خفیہ کریک ڈاؤن کا آغاز کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں کالعدم ٹی ٹی پی، جماعت الاحرار ، داعش براہ راست اور لشکر جھنگوی العالمی بالواسطہ ملوث ہیں ، تینوں کالعدم تنظیموں کے سربراہ افغانستان میں مقیم ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان سے ٹی ٹی پی کے سربراہ ملا فضل اللہ، جماعت الاحرار کے عمر خالد خراسانی ، لشکر جھنگوی العالمی کے صفدر خراسانی کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔ داعش کی پاکستان میں کارروائیوں کو حسیب لوگری نامی افغان کنڑول کررہا ہے ۔

انٹیلی جنس اداروں کو پشاور اور کوئٹہ میں نوعمر لڑکوں کی گرفتاریوں سے واقعات کی منصوبہ بندی کا علم ہوا تھا جس کے بعدضلعی سطح پر ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹیوں کو بھی متحرک کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکورٹی فورسز نےکارروائی کر کے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر گولاچی روڈ پرسیکورٹی فورسز نے کارروائی کی ۔

ذرائع کاکہناہےکہ ہلاک دہشت گردوں میں پولیس حملوں میں مطلوب مقبول بولی کے علاوہ سعداللہ اور شفیع اللہ بھی شامل ہیں،جن کے بیرونی عناصر سے رابطےتھے۔

گزشتہ روز بھی آرمی چیف کی ہدایت پر ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کئے گئے اور 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک کردیے گئے -

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس ادارے حالیہ واقعات کے پیچھے نیٹ ورکس بے نقاب کرنے میں پیشرفت کررہے ہیں،ان واقعات میں سرحد پار سے تعاون کے روابط موجود ہیں۔

یہ بات بھی دھیاں میں رہے کہ پاکستان کے ایک سیکورٹی ادارے کے اعلیٰ افسر نے کہا تھا کہ لشکر جھنگوی کالعدم اہلسنت و الجماعت سپاہ صحابہ سے دہشتگرد بھرتی کرتی ہے

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 85%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Thursday 24°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Sunny
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ