ہیڈلائنز


ایک ماہ قبل افغانستان سے بھتے کی کال آئی تھی، جسٹس دوست محمد کا انکشاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپرییم کورٹ کے جج جسٹس دوست محمد خان نے مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ماہ پہلے مجھے بھی افغانستان سے بھتے کی کال آئی تھی۔ سپریم کورٹ میں جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے منشیات اسمگلرز کی سزاؤں کے خلاف نظر ثانی اپیل کی سماعت کی، عدالت نے منشیات فریقین کے دلائل سننے کے بعد اپیلیں مسترد کردیں۔ دوران سماعت جسٹس دوست محمد نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ 82 کلوگرام چرس ٹرین کی بوگی میں ہی جاسکتی ہے ملک تباہی کی طرف جارہا ہے ایسے لوگ رعایت کے مستحق نہیں، دہشت گردوں کو50 فیصد سے زائد فنڈنگ منشیات سے ہوتی ہے گزشتہ 6 سال میں پوست کی کاشت میں بے پناہ اضافہ ہوا، منشیات کی 70 فیصد پیداواراورسپلائی افغانستان سے ہوتی ہے۔ افغانستان پرقابض عالمی طاقتیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں، عالمی طاقتیں چاہیں توایک دن میں منشیات کاخاتمہ ہوسکتا ہے جسٹس دوست محمد نے ریمارکس دیئے کہ کرپٹ اور مالدارافراد سے بھتہ وصول کیاجاتا ہے اور بھتے کی ادائیگی جلال آباد کے قریب ایک گاؤں میں کی جاتی ہے۔ ایک ماہ پہلے مجھے بھی افغانستان سے بھتے کی کال آئی تھی، جس میں کہا گیا کہ نہ آپ آئے اور نہ آپ کے پیسے، اب ہم بندے بھیج رہے ہیں، میں نے تعارف کروانے کا کہا تواس کو سمجھ آئی کہ غلط نمبرملادیا ہے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 76%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Friday 22°C / 27°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ