ہیڈلائنز


حکمران امریکی ویزے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے ملک ٹھیک کریں، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ میں نے ٹرمپ کے ویزابند کرنے کے بیان کو اچھا کہا تو سب نے شور مچا دیا لیکن حکمران امریکی وزیرے کے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنا ملک ٹھیک کریں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ہم نے ظلم کے خلاف آوازبلند نہیں کی اور نا انصافیاں قبول کرلیں اس کی ذمہ داری میں پڑھے لکھے لوگوں پر ڈالتا ہوں انہیں ملک کے لیے کھڑا ہونا چاہیے تھا، جب ہم دیکھ رہے تھے کہ ظلم ہوتے جارہے ہیں اورایک انسان وزیراعظم بنتا ہے اور چوری کرنا شروع کرتا ہے اپنے خاندان کو آگے لے کر جاتا ہے تو کیوں نہیں لوگ اس کے خلاف کھڑے ہوئے، ملک کو غلط سمت میں جاتے دیکھ کر ملک کے تعلیم یافتہ طبقے کو کھڑا ہونا چاہیے تھا۔عمران خان نے کہا کہ میں نے لفظ دستاویزات وزیراعظم کی تقریر سے سیکھا، ان کی دستاویزات قطری ون اور قطری ٹو ہیں، وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں لکھی ہوئی تقریر پڑھی وہ تو اوباما کے سامنے بھی لکھا ہوا ہائے ہیلو بولتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ٹرمپ کے ویزابند کرنے کے بیان کو اچھا کہا تو سب نے شور مچا دیا، اگر ٹرمپ ویزا نہیں دیتا تو پتا نہیں کیا ہوجائے گا، ہم ٹرمپ کے ویزے کے پیچھے دوڑنے کے بجائے اپنے ملک کا نظام کیوں نہیں ٹھیک کرتے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 67%
Wind: N at 17.70 km/h
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ