ہیڈلائنز


پاکستان نے افغانستان سے 76 دہشتگردوں کی حوالگی کا مطالبہ کر دیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: پاک فوج نے پاکستان میں افغان سفارت کاروں کو طلب کر کے وہاں موجود 76 دہشتگردوں کی حوالگی یا ان کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان پاک فوج میجرجنرل آصف غفور کی ٹوئٹ کے مطابق افغان سفارتی اہلکاروں کو جنرل ہیڈ کوارٹرزر اولپنڈی طلب کیا گیا، جہاں انہیں افغانستان میں پناہ لینے والے 76 دہشتگردوں کی فہرست فراہم کی گئی، پاک فوج نے افغان حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں پاکستان کے حوالے کیا جائے۔ اس سے قبل بھی ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاکستان میں حالیہ دہشت گرد حملوں کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہو رہی ہے لیکن ہم ملک کا تحفظ کرتے ہوئے ان حملوں کا بھرپور جواب دیں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران ملک کے مخلتف شہروں میں دہشتگردی کی ہولناک کارروائیوں میں 110 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ 200 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں، ان میں اعلیٰ ترین پولیس اہلکار اور جج بھی شامل ہیں۔

Cloudy

22°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 37%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Saturday 11°C / 14°C Scattered showers
Sunday 11°C / 18°C Partly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 14°C / 22°C Mostly cloudy
Wednesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 13°C / 20°C Cloudy
Friday 13°C / 16°C Scattered showers

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ