ہیڈلائنز


سیہون شریف خودکش حملہ، پاک افغان باڈر بند کردیا گیا

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: سیہون شریف میں لعل شہباز قلندر کے مزار پر دھماکے کے بعد پاک افغان بارڈر تاحکم ثانی بند کر دیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم غفور کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر طور خم بارڈر کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے، پیدل اور ہر قسم کا داخلہ بھی بند ہوگا۔ واضح رہے کہ آرمی چیف نے سیہون شریف میں لال شہباز قلندر کے مزار پر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد پیغام جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ قوم کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیں گے اور یہ بدلہ فوری طور پر لیں گے، پاک فوج دہشتگردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے گی اور کسی سے نرمی نہیں برتی جائے گی۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Monday 12°C / 20°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 12°C / 19°C Partly cloudy
Thursday 11°C / 20°C Partly cloudy
Friday 11°C / 18°C Rain
Saturday 11°C / 12°C Scattered showers
Sunday 11°C / 15°C Rain

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ