ہیڈلائنز


سری لنکن نیوی کے سربراہ کا ایئرہیڈکوارٹرز اور نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ

Written by | روزنامہ بشارت

 سری لنکن نیوی کے سربراہ نے نیول ہیڈکوارٹرز اور ایئرہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ،سری لنکا نیوی کے سربراہ کی پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سری لنکن وائس ایڈمرل آرسی وجے گنارتنے نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، جہاں انھوں نے پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ امور اور مختلف شعبہ جات میں باہمی بحری تعاون پر گفتگو کی گئی ۔

اس موقع سربراہ سری لنکا نیوی کو پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔

ترجمان کے مطابق سری لنکن نیوی کے سربراہ نے پاک بحریہ کی کوششوں کی تعریف کی اور پاک بحریہ کی مشق امن کے کامیاب انعقاد کو سراہا۔

سربراہ پاک بحریہ نے امن مشق2017میں سری لنکن نیوی کی شرکت پر شکریہ ادا کیا۔

اس سے قبل سری لنکن بحریہ کے وفد نے ایئرہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا پاک فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل سہیل امان نے وفد کا استقبال کیا
سری لنکن وفد کی قیادت وائس ایڈمرل وجے گنارتنے کررہے تھے

پاک فضائیہ کے چاق وچوبند دستے نے سری لنکن وفد کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

پاک فضائیہ ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ کے سربراہ سے سری لنکن بحریہ کے وفد کی ملاقات کی، ملاقات میں پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

سری لنکن بحریہ کے وفد نے یادگارشہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے

Clear

25°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 68%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 23°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ