ہیڈلائنز


پاناما کیس، 10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا، تحریک انصاف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ قطری خط کی کہانی دیو مالائی داستان ہے اور 10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سماعت کے دوران فاضل جج صاحبان نے حسین نواز کے وکیل سے کہا ہے کہ وہ یہ ثابت کریں کہ ان کے موکل ہی لندن فلیٹس کے بینیفشل آنر ہے، آج پیش کی گئیں دستاویزات سےثابت ہوگیا حسین نوازکمپنیوں کے مالک نہیں، ان کے پاس 2006 کی دستاویزات بھی موجود نہیں، قطری خط کی کہانی دیو مالائی داستانیں ہیں، عدالت میں مضحکہ خیز دلائل پیش کئے جارہے ہیں لیکن 10 دن میں دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔پی ٹی آئی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی 1983 سے منی ٹریل ہم نے دی جب کہ ن لیگ بہانے بازی سے کام لے رہی ہے، وزیر اعظم کے بیٹوں کے وکیل بھی اپنے دعوے سے پیچھے ہٹ گئے، سلمان اکرم راجا نے بتایا کہ مریم نوازصرف 4 ماہ ٹرسٹی رہیں جب کہ وزیراعظم کا موقف اوربچوں کا موقف آپس میں نہیں ملتا۔ دانیال عزیز اپنی استطاعت کے مطابق چیلنج کریں، دانیال عزیز صرف فیاض الحسن چوہان سے مناظرہ کرلیں۔

Cloudy

13°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: ESE at 22.53 km/h
Tuesday 6°C / 11°C Scattered showers
Wednesday 5°C / 10°C Partly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Sunny
Friday 6°C / 13°C Sunny
Saturday 8°C / 16°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Monday 10°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ