ہیڈلائنز


پاکستان نے افغان رہنماء گلبدین حکمت یار پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے گلبدین حکمت یار پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے فیصلے کی روشنی میں افغان رہنما گلبدین حکمت یار کے اثاثوں، آمد و رفت اور ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر عائد پابندی ختم کردی ہے جس کا باضابطہ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری کردہ مراسلے کے ذریعے مطلع کیا ہے کہ وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کی جانب سے داعش اور القاعدہ سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر پابندی کی فہرست میں سے گلبدین حکمت یار کا نام 3 فروری کو خارج کر دیا تھا، جس کے بعد ان پر عائد پابندیاں بشمول ہتھیاروں کی خرید و فروخت پر سیکیورٹی کونسل کمیٹی کی قرارداد 2253 (2015) اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے چیپٹر VII کے تحت عائد کردہ پابندی کا نفاذ نہیں ہوگا۔

Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ