ہیڈلائنز


حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی نہ ہونے پر برہمی ، سندھ حکومت کا جواب مسترد،جمعرات تک مہلت ہے: سپریم کورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ حکومت کا جواب مستردکردیا اور ہدایت کی کہ جمعرات تک بل اسمبلی میں پیش کریں ورنہ وزیراعلیٰ سندھ کو نوٹس جاری کریں گے جبکہ وفاق کو دوہفتوں میں نیا چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی ہدایت کردی ۔ 

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت سندھ حکومت کی طرف سے عدالت میں جواب جمع کرایاگیاجسے عدالت نے مسترد کردیا اور برہمی کا اظہارکرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وقت دینے کا مطلب یہ نہیں تھاکہ وقت ختم ہونے پر ہی قانون سازی شروع کریں ۔ 

جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ فروری میں قانون سازی اور حلقہ بندیوں کا حکم دیاتھا، صوبائی حکومت کیاکررہی ہے ، کیوں نہ وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاجائے ؟َآپ وفاق یاالیکشن کمیشن کا انتظار نہ کریں ، اپنی قانون سازی کریں ،حکومت اگر چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کرتی تو اپنا جج واپس لے لیں گے،ایک جج کی اضافی ذمہ داریوں سے عدالتی کام متاثر ہورہاہے۔ فاضل بینچ نے حکومت سندھ کو جمعرات تک بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا بل جمعرات تک اسمبلی میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیاکہ مزید تاخیرپر وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کریں گے اور سماعت ملتوی کردی ۔

 

Sunny

25°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 57%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Friday 23°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 25°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 25°C / 31°C Sunny
Wednesday 24°C / 30°C Sunny
Thursday 24°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ