ہیڈلائنز


سینیٹ میں اطلاعات تک رسائی کا بل منظور

Written by | روزنامہ بشارت
اسلام آباد : سینیٹ کے منگل کے روز ہونے والے اجلاس میں اطلاعات تک رسائی کا بل حکومت اور اپوزیشن میں اتفاق رائے سے منظور ہوگیا، بل آئندہ اجلاس میں منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق سینیٹ کی سلیکٹ کمیٹی کا اجلاس فرحت اللہ بابر کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں حکومتی بل پر اپوزیشن کی تجاویز بھی شامل کی گئیں۔   بل میں عوامی مقامات پر سی سی ٹی وی کیمرہ کے فوٹیج کے حصول کی تجویز کو شامل کرنے پر اتفاق اوربل کی شقوں کے مختلف پہلوئوں پر غور کیا گیا۔ عوامی مقامات سے سی سی ٹی وی ویڈیو کی تجویز سینیٹر شبلی فراز نے دی۔   بل کے تحت 3 رکنی انفارمیشن کمیشن قائم کیا جائے گا، ارکان کا تقرر وزیراعظم کریں گے، لاپتا شخص کی معلومات متعلقہ ادارے 2 سے 3دن میں تحریری طور پر جواب دینے کے پابند ہوں گے۔   اس موقع پر سینیٹر فرحت اللہ بابر کا کہنا تھا کہ کرپشن اور بنیادی انسانی حقوق کے معاملے میں قومی سلامتی کی آڑ نہیں لی جاسکے گی۔
Mostly sunny

32°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 55%
Wind: SSW at 11.27 km/h
Friday 25°C / 31°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 28°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 21°C / 27°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ