ہیڈلائنز


عوامی مقامات پر ویلنٹائن ڈے منانے پر پابندی عائد

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے کی میڈیا پر تشہیر اور اسے عوامی مقامات پر منانے پر پابندی عائد کردی۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے ویلنٹائن ڈے سے ایک روز قبل ہی بڑا فیصلہ دے دیا ہے۔ وفاقی دارالحکومت کی ہائی کورٹ میں درخواست گزار عبدالوحید نے استدعا کی کہ ویلنٹائن ڈے اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اور اس کی تشہیری مہم ہمارے میڈیا پر چلائی جارہی ہے لہذٰا عدالت اس دن کو منانے سے روکے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ہمارے ہاں لال رومال کی تحریک چلی اور وہاں لال گلاب کی، عوامی مقامات اور سرکاری سطح پر کسی کو ویلنٹائن ڈے منانے کی اجازت نہیں اور الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا بھی فوری طورپر ویلنٹائن ڈے سے متعلق تشہیر کوروک دے۔ عدالت نے میڈیا پر ویلنٹائن ڈے کے حوالے سے تشہری مہم چلانے اور عوامی مقامات پر اس دن کو منانے کے حوالے سے  وفاق ، وزارت اطلاعات، چئیرمین پیمرا اور چیف کمشنر اسلام آباد  سے 10 روز میں  جواب طلب کرلیا ہے۔

Mostly cloudy

21°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 43%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Friday 13°C / 18°C Mostly cloudy
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 18°C Mostly cloudy
Monday 13°C / 20°C Cloudy
Tuesday 13°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Partly cloudy
Thursday 15°C / 20°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ