ہیڈلائنز


ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں، وزیراعظم نواز شریف کا دعویٰ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس میں شہید ہونے والے 3 ایف سی اہلکاروں کے لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا مذمتی بیان میں کہنا تھا کہ جوانوں نے وطن کے دفاع کے لیے اپنی قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کیا، قوم اپنی بہادر افواج کی قربانیوں کو سراہتی ہے اور دہشت گردی کے خلاف ان کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور دہشت گردوں کا ملک سے نیٹ ورک توڑ دیا ہے اور باقی رہ جانے والے دہشت گردوں کا بھی جلد خاتمہ کر دیں گے۔

Thunderstorms

23°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 89%
Wind: E at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ