ہیڈلائنز


نئے گورنر سندھ محمد زبیر کی تعیناتی چیلنج کر دی گئی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: نئے گورنرسندھ محمد زبیرکی تقرری اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی ۔ مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے گورنرسندھ محمد زبیر کی بطور گورنر تعیناتی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی گئی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے موقف اختیار کیا کہ محمد زبیر گورنر کے منصب کی شرائط پر پورا نہیں اترتے ۔ درخواست کے متن کے مطابق حلف سے پہلے تصدیق نہیں کی گئی کہ محمد زبیر سندھ  کے رہائشی اور ووٹر ہیں ۔ وہ قومی یا صوبائی اسمبلی کے حاضر رکن بھی نہیں ہیں ۔ دو ہزار تیرہ کے انتخابات میں انہیں کسی نشست کیلئے ٹکٹ نہیں دیا گیا ۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت محمد زبیر کی بطور گورنرسندھ  تقرری کو معطل کرے ۔

Sunny

26°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 56%
Wind: W at 6.44 km/h
Sunday 24°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 24°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Sunny
Wednesday 25°C / 31°C Sunny
Thursday 24°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 30°C Thunderstorms
Saturday 25°C / 31°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ