ہیڈلائنز


یمن کی جیلوں میں 10 سال تک قید رہنے والے 7 پاکستانی وطن پہنچ گئے

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: یمن کی جیلوں میں 10 سال تک قید رہنے والے 7 پاکستانیوں کو وطن واپس پہنچا دیا گیا۔ مچھلی کا شکار کرتے ہوئے کشتی ٹوٹ جانے کے باعث پر سمندر میں تیرتے ہوئے یمن میں داخل ہونے والے 7 پاکستانی 10 سال قید کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں جبکہ 3 پاکستانی تاحال یمنی جیل میں قید ہیں جن کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ یمنی جیلوں سے رہائی پانے والے 7 پاکستانیوں کو نجی ائیرلائن کی پرواز سے براستہ ابوظہبی اسلام آباد پہنچایا گیا، 10 سال بعد رہائی پانے والی افراد واپس اپنی سرزمین پر پہنچے تو رقت آمیر مناظر دیکھنے کو ملے۔ وزارت خارجہ کے اعلی حکام نے تمام پاکستانیوں کا بے نظیر ائیرپورٹ پر استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ریڈ کریسنٹ کے پاکستان میں نمائندے بھی ائیرپورٹ پر موجود تھے۔ قید سے رہائی پانے والے افراد کا کہنا تھا کہ ان کی کشتی مچھلیوں کا شکار کرتے ہوئے ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد یہ تمام افراد پانی میں تیرتے ہوئے یمن میں داخل ہوگئے تھے۔

Thunderstorms

27°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 78%
Wind: W at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ