ہیڈلائنز


امریکا کی مولانا عبدالغفور کو ویزا دینے میں ہچکچاہٹ، پاکستانی سینیٹرز کا دورہ منسوخ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد : امریکا نے مولانا عبدالغفور حیدری کو ویزا دینے میں لیت و لعل سے کام لیا تو چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے نوٹس لے لیا، جس پر احتجاجاً پاکستانی سینیٹرز نے امریکا کا دورہ منسوخ کردیا۔ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ امریکی وضاحت تک سینیٹ وفود کے امریکا جانے پر پابندی لگا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق مولانا عبدالغفور حیدری کیلئے امریکی ویزے کے اجرا میں غیر ضروری تاخیر پر چیئرمین سینیٹ خود میدان میں آ گئے۔ رضا ربانی نے پاکستانی وفد کا دورہ امریکا منسوخ کر دیا اور واضح کیا کہ امریکی حکومت یا سفارت خانے کی  وضاحت تک سینیٹ کا کوئی وفد امریکا نہیں جائے گا، جب تک معاملہ حل نہیں ہو جاتا امریکی کانگریس کے کسی رکن یا سفارت کار کو سینیٹ میں خوش آمدید نہیں کہیں گے۔ عبدالغفور حیدری اور سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے تیرہ فروری کو نیویارک میں بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنا تھی، امریکا نے سینیٹر صلاح الدین ترمذی کو ویزا جاری کر دیا تھا۔

Sunny

10°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 58%
Wind: N at 6.44 km/h
Tuesday 9°C / 13°C Rain
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 6°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 16°C Sunny
Saturday 10°C / 16°C Partly cloudy
Sunday 10°C / 15°C Mostly sunny
Monday 7°C / 13°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ