ہیڈلائنز


انتخابات فکس کرنیوالا نجم سیٹھی میچ فکسرز کیخلاف کارروائی کر رہا ہے، عمران خان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: عمران خان کا کہنا ہے کہ انتخابات فکس کرنے والے نجم سیٹھی کی جانب سے میچ فکسرز کے خلاف کارروائی مضحکہ خیز ہے۔ پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑیوں شرجیل خان، محمد عرفان اور خالد لطیف کو اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر معطل کئے جانے اور پی ایس ایل کے چئیرمین نجم سیٹھی کے میچ فکسرز کے خلاف بیان کے بعد چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ انتخابات میں فکسنگ کرنے والے نجم سیٹھی کا میچ فکسرز کے خلاف بیان اور کارروائی مضحکہ خیز ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ ایک مذاق ہے کہ انتخابات کو فکس کرنے والا نجم سیٹھی پی ایس ایل میں جواریوں کے ساتھ بات چیت کرنے والے کھلاڑیوں کے خلاف کارووائی کررہے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ الیکشن میں فکسنگ کرنا میچ فکسنگ سے بڑا جرم ہے اور جمہوریت کےلئے زیادہ خطرناک عمل ہے۔

Clear

23°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 60%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 22°C / 30°C Sunny
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 22°C / 30°C Sunny
Monday 23°C / 30°C Sunny
Tuesday 24°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ