ہیڈلائنز


چیف جسٹس پاکستان کا جیکب آباد میں 2 کمسن بچیوں کو ونی کرنے کا ازخود نوٹس

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے جیکب آباد میں جرگے کی جانب سے  2 کم سن بچیوں کو ونی کرنے کے معاملے کا ازخود نوٹس لے لیا۔ چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے جیکب آباد کے گاؤں کریم بخش ميں 2 کم سن بچیوں کو ونی ميں دینے کے معاملے کا ازخود نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی لاڑکانہ سے رپورٹ طلب کرلی۔جرگے نے ایک تنازع پر ہاشم کو مخالف فریق کو  13 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا تھا، بچیوں کے والد ہاشم کے مطابق جرگے کے فیصلے پر انہوں نے 7 لاکھ روپے ادا کردیے ہیں تاہم 5 روز قبل جرگہ میں شامل افراد نے بقیہ رقم ادا نہ کرنے پر میری دونوں بیٹیوں کو ونی کرنے کا کہا تاہم 3 دن پہلے بچیوں کے والد محمد ہاشم نے ونی قرار دی گئی بیٹیوں کے ہمراہ احتجاج کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی تھی۔دوسری جانب بچیوں کی والدہ مسمات پٹھانی کی مدعیت ميں جرگے سرپنچ عبدالغفار کھوسہ، رضا محمد، احمد کھوسہ سمیت 8 افراد کے خلاف کریم بخش تھانہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور پولیس نے کارروائی کے بعد جرگہ سرپنچ عبدالغفار کھوسہ اور رضا محمد سمیت احمد کھوسہ کو گرفتار کرلیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہيں۔

Cloudy

8°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 75%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Friday 5°C / 13°C Sunny
Saturday 5°C / 14°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Partly cloudy
Monday 10°C / 18°C Mostly cloudy
Tuesday 12°C / 18°C Mostly sunny
Wednesday 12°C / 17°C Sunny
Thursday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ