ہیڈلائنز


گورنر سندھ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین پل کا کردار ادا کریں، وزیراعظم

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ کراچی میں امن کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق سے کام کررہے ہیں اس لیے گورنر سندھ وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین پل کا کردار ادا کریں۔ وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں گورنر سندھ محمد زبیر نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت سندھ کے دیہی و شہری علاقوں کی ترقی کے لیے کوشاں ہے، گرین لائن ماس ٹرانزٹ منصوبے پر کام پوری رفتار سے جاری ہے جب کہ اسٹیک ہولڈرز کے اتفاق سے کراچی میں امن کے لیے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے لوگوں کے لیے توانائی، انفراسٹرکچر اور سماجی شعبوں میں کئی منصوبے شروع کیے، کے 4 اور لیاری ایکسپریس وے منصوبے بھی وفاقی حکومت کے تعاون سے چل رہا ہے جب کہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے گورنر وفاقی و صوبائی حکومتوں کے مابین پل کے طور پر کام کریں۔اس موقع پر گورنر سندھ محمد زبیر نے  اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے عوام کی بہتری کے لئے کام کروں گا۔ اس سے قبل وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان کوماضی میں نظر انداز کیا گیا جب کہ حکومت صوبے کی ترقی پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، ہم نے شاہراتی اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے بلوچستان کو ترقی کا حب بنا دیا۔وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے عوام کی ترقی میں تعاون پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Cloudy

16°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 65%
Wind: NNW at 6.44 km/h
Saturday 11°C / 13°C Scattered showers
Sunday 10°C / 17°C Partly cloudy
Monday 13°C / 21°C Cloudy
Tuesday 15°C / 21°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 21°C Mostly cloudy
Thursday 12°C / 19°C Rain
Friday 10°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ