ہیڈلائنز


عمران خان پاناما کو سیاسی بے ساکھی کے طورپر استعمال کرنے میں لگے ہیں

Written by | روزنامہ بشارت

وزیرمملکت مریم اورنگزیب کاایک بیان میں کہنا تھا کہ خان صاحب وزیراعظم کے نئے پراجیکٹس کے فیتے کاٹنے سے خوف زدہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔خان صاحب کے پی کے میں احتساب کمیشن کو تالا لگانے کے بعد کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بیس کروڑ عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اور عمران خان پاناما کو سیاسی بے ساکھی کے طورپر استعمال کرنے میں لگے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قطر کے سفیر کا بیان شریف فیملی کے موقف کی تائید ہے۔جھوٹ بول کر پاکستان کی عوام کو گمراہ نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں عہدہ پیسے اور حیثیت کی بنا پر ملتا ہےجبکہ نون لیگ میں عہدہ صرف قابلیت کی بنا پر ملتا ہے۔خان صاحب خیبر پختونخوا کے لوگوں کے لیے کام کریں۔ نفرت تعصب اور انتشار کی سیاست سے گریز کریں۔اگر وزیراعظم سے مقابلہ کرنا ہے تو تعمیری سیاست اپنانی ہو گی۔اگر نون لیگ نے خیبر پختونخوا میں سیاسی فائدہ اٹھانا ہوتا تو آج تحریک انصاف کی وہاں حکومت نہ ہوتی۔

Mostly cloudy

12°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 38%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 12°C / 20°C Mostly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Mostly sunny
Thursday 12°C / 20°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Scattered thunderstorms
Saturday 10°C / 12°C Showers
Sunday 11°C / 14°C Scattered showers
Monday 11°C / 18°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ