ہیڈلائنز


2025 تک پاکستان دنیا کی 20 معاشی طاقتوں میں شمار ہوگا، وزیراعظم کا دعویٰ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کی معیشت تیزی سے ترقی کی جانب گامزن ہے اور 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 بڑی معاشی طاقتوں میں شامل ہو گا۔ اسلام آباد میں عالمی کمپنیوں کے چیف ایگزیکٹو سے ملاقات کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ہم نے اقتدار سنبھالا تو پاکستان کو توانائی اور معاشی بحران کا سامنا تھا لیکن آج پاکستان تیزی سے کر رہا ہے، پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رواں برس ملکی ترقی کی شرح 5.5 فیصد تک لے کر گئے اور خسارہ 8.2 فیصد سے کم ہو کر 4.3 فیصد تک لے کر آئے جبکہ ملک میں صارفین کی قوت خرید میں اضافہ ہو رہا ہے۔وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ تجارت کے لئے تیار ہے اور یہاں غیر ملکی سرمایہ کاری کے بہترین مواقع موجود ہیں، غیر ملکی سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کر کے پاکستانی مصنوعات کی امریکی اور یورپی منڈیوں تک رسائی کے لئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام عالمی ادارے پاکستان کی معاشی ترقی کے معترف ہیں اور 2025 تک پاکستان دنیا کی 20 معاشی طاقتوں میں شمار ہو گا۔ سی پیک ملک کے ساتھ پورے خطے کی تقدیر بدلنے میں مدد گار ثابت ہو گا، سی پیک وسط ایشیائی ریاستوں کو بھی پاکستان سے منسلک کرے گا۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ