ہیڈلائنز


نیب نےبرطانیہ میں 5 فلیٹ اور بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات حاصل کر لیں

Written by | روزنامہ بشارت

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں،دونوں کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وفاقی وزیر ارباب عالمگیر اور ان کی اہلیہ عاصمہ ارباب کے بیرون ملک اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر لیں،دونوں کے بیرون ملک اربوں روپے کے اثاثوں کا انکشاف ہوا ہے۔ دونوں میاں بیوی کے برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں 5 فلیٹ ہیں۔

ارباب عالمگیر اور عاصمہ کے بیرون ملک بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات بھی حاصل کی گئی ہیں ۔ ذرائع کے مطابق دونوں کے اکاؤنٹس میں اڑھائی کروڑ ڈالر سے زائد رقم ہے۔ غیر ملکی بنک اکاؤنٹ منجمد کرانے کے لئے متعلقہ ممالک کے ساتھ رابطہ کر لیا گیا ہے ،نیب ذرائع نے بتایاکہ ارباب عالمگیر اور عاصمہ ارباب بیرون ملک روپوش ہیں۔ نیب نے دونوں میاں بیوی کے خلاف انکم سے زائد اثاثے بنانے کا کیس کھول رکھا ہے۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ