ہیڈلائنز


دہشتگردی کیخلاف آپریشنز مقاصد کے حصول تک جاری رکھے جائیں، سربراہ پاک فوج

Written by | روزنامہ بشارت

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران دہشت گردی کے خلاف آپریشنز مطلوبہ کامیابیوں تک جاری رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔ پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں سیکیورٹی کی صورتحال اور چیلنجز پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران بھارتی فائرنگ سے ورکنگ باؤنڈری پر پیدا ہونے والی بد امنی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا کہ لائن آف کنٹرول پر بھارت کی بلااشتعال فائرنگ خطے کے استحکام کے لئے خطرہ ہے۔کورکمانڈرز کانفرنس نے انسداد دہشتگردی آپریشنز پر اظہار اطمینان کیا اور مقاصد کے حصول تک آپریشنز جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔ کورکمانڈرز نے افغانستان میں حالیہ دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کو شکست کیلئے افغان حکومت اور فورسز کے ساتھ ہیں اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ  دہشت گردی کے خلاف آپریشن مقاصد کے حصول تک جاری رکھے جائیں۔

Mostly cloudy

15°C

اسلام آباد

Mostly cloudy
Humidity: 43%
Wind: SSE at 17.70 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 16°C Sunny
Monday 10°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 10°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ