ہیڈلائنز


ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنرکی دفتر خارجہ طلبی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: پاکستان نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے شہری کی شہادت پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔دفتر خارجہ میں بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو ایک مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارتی فوج 2002 میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے،شہری آبادی والے علاقوں میں معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے لہذا فوری طور پر بلا اشتعال فائرنگ کے سلسلے کو بند کیا جائے۔

Mostly clear

6°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 94%
Wind: NNE at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 11°C Mostly cloudy
Thursday 5°C / 12°C Mostly cloudy
Friday 4°C / 12°C Sunny
Saturday 5°C / 13°C Sunny
Sunday 7°C / 16°C Sunny
Monday 9°C / 16°C Partly cloudy
Tuesday 12°C / 17°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ