ہیڈلائنز


اہم بڑے کرپشن کیسز کی تفتیش کرنیوالے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب پر قاتلانہ حملہ

Written by | روزنامہ بشارت

گلگت: نیب میں زیر سماعت اہم اور بڑے کرپشن کیسز کی تفتیش کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان عبدالماجد کے گھر پر قاتلانہ حملہ کیا گیا، عبدالماجد نے گھر کے باتھ روم میں چھپ کر جان بچائی۔ تفصیلات کے مطابق نیب میں زیر تفتیش اہم اور بڑے کرپشن کے کیسز کی تفتیش کرنے والے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب گلگت بلتستان عبدالماجد کے گھر پر نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے رات گئے حملہ کیا گیا۔ نامعلوم حملہ آوروں نے عبدالماجد کے گھر پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ کی اور کیمکل سے گھر کے مرکزی دروازے کو آگ لگا دی۔شدید فائرنگ اور آگ سے بچنے کیلئے ڈپٹی ڈائریکٹر نیب عبدالماجد نے گھر کے باتھ روم میں چھپ کر جان بچائی، خوش قسمتی سے عبد الماجد حملے میں محفوظ رہے۔واقعہ کی فوری اطلاع ملتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے، حملہ آوروں کے تعین کیلئے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ عبدالماجد مختلف اہم نوعیت کے کیسز کے تفتیشی افسر ہیں۔

Clear

26°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 69%
Wind: E at 11.27 km/h
Saturday 25°C / 30°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 29°C Thunderstorms
Monday 22°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ