ہیڈلائنز


سپریم کورٹ نے 14 سال بعد انصاف دیدیا

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:سپریم کورٹ سے قتل کے مبینہ ملزمان کو14سال بعد انصاف مل گیا۔ تفصیلات کےمطابق  جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سر براہی میں تین رکنی بینچ نےاس کیس کی سماعت کی۔ سپریم کورٹ نے قتل اورعمر قید کےملزمان کوبری کردیاہے۔عدالت نے شواہد میں شک و شبہات کی بناپرملزمان کوبری کیا۔ملزمان پر2003میں گجرات کےعلاقہ ڈنگہ میں ایک شخص کےقتل کاالزام تھا۔ جسٹس کھوسہ کاکہناتھاکہ مقدمہ کےمرکزی ملزمان امجد اورجاورجیل میں انتقال کرچکے ہیں۔ جسٹس کھوسہ نے مزید کہاکہ ٹرائل کورٹ اورہائیکورٹ نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے۔ عدالت نے یہ مزید بتایاکہ دونوں ملزمان صفدرحسین اورخالد محمود پرعمومی الزامات لگائے گئے۔واردات میں شریک 4ملزم بری ہوئے،2کوسزاکیسے ہوئی؟۔ جسٹس سعید کھوسہ کاکہناتھاکہ ٹرائل کورٹ نےیہ کہہ کرکمال کردیا کہ ملزم دفاع میں ثبوت پیش نہ کرسکا۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ