ہیڈلائنز


حلقہ بندیوں کیلئے قانون سازی نہ ہونے پر برہمی ، سندھ حکومت کا جواب مسترد،جمعرات تک مہلت ہے: سپریم کورٹ

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سپریم کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق سندھ حکومت کا جواب مستردکردیا اور ہدایت کی کہ جمعرات تک بل اسمبلی میں پیش کریں ورنہ وزیراعلیٰ سندھ کو نوٹس جاری کریں گے جبکہ وفاق کو دوہفتوں میں نیا چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنے کی ہدایت کردی ۔ 

چیف جسٹس ناصرالملک کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق

کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت سندھ حکومت کی طرف سے عدالت میں جواب جمع کرایاگیاجسے عدالت نے مسترد کردیا اور برہمی کا اظہارکرتے ہوئے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ وقت دینے کا مطلب یہ نہیں تھاکہ وقت ختم ہونے پر ہی قانون سازی شروع کریں ۔  جسٹس اعجاز چوہدری نے ریمارکس دیئے کہ فروری میں قانون سازی اور حلقہ بندیوں کا حکم دیاتھا، صوبائی حکومت کیاکررہی ہے ، کیوں نہ وزیراعلیٰ سندھ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کیاجائے ؟َآپ وفاق یاالیکشن کمیشن کا انتظار نہ کریں ، اپنی قانون سازی کریں ،حکومت اگر چیف الیکشن کمشنر تعینات نہیں کرتی تو اپنا جج واپس لے لیں گے،ایک جج کی اضافی ذمہ داریوں سے عدالتی کام متاثر ہورہاہے۔ فاضل بینچ نے حکومت سندھ کو جمعرات تک بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیوں کا بل جمعرات تک اسمبلی میں پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے واضح کیاکہ مزید تاخیرپر وزیراعلیٰ سندھ کو طلب کریں گے اور سماعت ملتوی کردی ۔

Partly cloudy

11°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 59%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Tuesday 13°C / 20°C Partly cloudy
Wednesday 13°C / 20°C Sunny
Thursday 12°C / 19°C Sunny
Friday 10°C / 17°C Sunny
Saturday 10°C / 17°C Mostly cloudy
Sunday 10°C / 16°C Partly cloudy
Monday 13°C / 16°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ