ہیڈلائنز


کرپشن کے خلاف عدالتی اختیارات کی کوئی حد نہیں، چیف جسٹس پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ایک کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ کرپشن کے خلاف عدالتی اختیارات کی کوئی حد نہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار، جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے ٹیلی کام سیکٹر میں غیر قانونی ایکسچینجز سے متعلق کیس کی سماعت کی، عدالت نے نیب کو ایک ماہ میں تفتیش مکمل کرنے کا حکم دیا۔
سماعت کے دوران ایل ڈی آئی کمپنیوں کے وکیل خواجہ حارث نے رینٹل پاور کیس کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں عدالت نے شکایت کنندہ کا کردار ادا کیا، اس سے ادارے دباؤ میں آتے ہیں۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ عدالت کو شکایت کنندہ نہیں بننا چاہیے لیکن ہم کرپشن کو برداشت نہیں کرسکتے، ہمیں اداروں سے کرپشن کو ختم کرنا ہے، اس سلسلے میں اختیارات کی کوئی حد نہیں۔ کرپشن کے خاتمے کے لیے عدالتی دائرہ کار کو وسیع بھی کیا جاسکتا ہے۔

Mostly clear

25°C

اسلام آباد

Mostly clear
Humidity: 88%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ