ہیڈلائنز


2 خواتین اینکرز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر

Written by | روزنامہ بشارت

انکوائری میں کلین چٹ ملنے کے بعدپی ٹی وی کے ڈائریکٹر نے جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی 2 خواتین اینکرز کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کردیاہے۔نجی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دعویٰ ایسے وقت میں دائر کیا گیا ہے جب کرنٹ افیئرز کے ڈائریکٹر آغا مسعود شورش پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے والی خواتین اینکرز کو پی ٹی وی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرنے پر نوکری سے فارغ کیا جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ خواتین اینکرز تنزیلہ مظہر اور یشفین جمال نے ڈائریکٹر کرنٹ افیئرز پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام لگانے کیلئے سوشل میڈیا اور دیگر نجی ٹی وی چیلز کا سہارا لیا تھاجس کے بعد گزشتہ سال 24 نومبر کو پی ٹی وی اور وزارت اطلاعات کے اعلیٰ حکام پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی نے آغا مسعود شورش کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا اور 26 جنوری 2017 کو اس کمیٹی نے اپنی انکوائری رپورٹ پیش کی تھی۔انکوائری کمیٹی کی تحقیقات کے دوران یہ معاملہ سوشل میڈیا پر ہاٹ ایشو بن گیا جس کی وجہ سے آغا شورش اور اس کی فیملی کی ساکھ کو نقصان پہنچا اور انہوں نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ان کے وکیل کی جانب سے ہتک عزت کے بھجوائے جانے والے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ” آپ کی وجہ سے میرے موکل کے خاندان بالخصوص ان کی اس بیٹی جس کی حال ہی میں شادی ہوئی ہے کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا ہے۔ آپ کی جانب سے چلائی جانے والی مہم کے باعث ہمارے موکل کو شدید مسائل کا سامنا ہے جبکہ ان کی قومی و بین الاقوامی سطح پر بھی بدنامی ہو رہی ہے“

Scattered thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Scattered thunderstorms
Humidity: 53%
Wind: SW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 26°C / 31°C Sunny
Saturday 28°C / 30°C Scattered thunderstorms
Sunday 26°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ