ہیڈلائنز


چین اور خیبر پختونخوا کے درمیان عملی تعاون کا فروغ

Written by | روزنامہ بشارت

 وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے چینی سفارتخانےجا کر چینی سفیر سے ملاقات کی۔جس دوران سن وی ڈونگ نے شوکت خانم اور لیڈی ریڈنگ ہسپتال کیلئے عطیہ کیا گیا ریلیف کا سامان اور آلات ان کے حوالے کیے۔تفصیلات کے مطابق چینی سفیر سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے چین کے نئے قمری سال کی مبارکباد پیش کی۔ جبکہ ملاقات میں چین اور خیبر پختونخوا کے درمیان عملی تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک میں خیبر پختونخوا کےمنصوبوں پر آپس میں تبادلہ خیال کیا گیا۔صوبے کے عوام کا طرز زندگی بہتر بنانےکی غرض سے چینی سفیر نے ریلیف کا سامان اور آلات بھی وزیراعلیٰ کے حوالے کیے ۔دن میں پانی صاف کرنے والے آلات پنکھے،لائٹیں اور جنریٹر وغیر شامل ہے۔یہ سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال کے لیے عطیہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے چینی سفارت خانے کی طرف سے اس تعاون کی تعریف کی ۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے اس یقین کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خیبر پختونخوا کیلئے خوشحالی لائے گا اور صوبائی حکومت کے پی کے میں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مکمل تعاون اور امداد فراہم کرے گی

Clear

11°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 58%
Wind: NW at 11.27 km/h
Tuesday 10°C / 18°C Sunny
Wednesday 10°C / 18°C Sunny
Thursday 10°C / 19°C Partly cloudy
Friday 12°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 13°C / 18°C Partly cloudy
Sunday 13°C / 17°C Partly cloudy
Monday 12°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ