ہیڈلائنز


تیمور قتل کیس، اسلام آباد پولیس کے اہلکار کا جسمانی ریمانڈ منظور

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد:جوڈیشل مجسٹریٹ نےنوجوان کے قتل میں ملوث پولیس اہلکارسمیع اللہ کا جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا۔ دوسرے اہلکارکو کل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ جمعہ کے روز ناکے پرنہ رکنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردینے والے پولیس اہلکارسمیع اللہ کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ جوڈیشل مجسٹریٹ عامر خلیل نےمنظور کیا۔ شریک ملزم اہلکارطارق بھی زیرحراست ہے جسے کل عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ عدالت نے جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پرملزم سمیع اللہ کو مکمل تفتیشی رپورٹ کے ساتھ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ تیمور کے قتل میں ملوث دونوں پولیس اہلکاروں سمیع اللہ اورطارق نے گزشتہ روز خود پولیس کو گرفتاری دی تھی۔ پولیس اہلکار محمد طارق کو کل مقامی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ مقتول تیمور کے قتل کا مقدمہ تھانہ سبزی منڈی میں درج ہے ۔ملزم سمیع اللہ نیازی نے جمعے کو علی الصبح اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین ٹو میں ناکے پر گاڑی نہ روکنے پر کار پرفائرنگ کی تھی جس سے تیمور نامی نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا  تھا جبکہ اس کے ساتھ موجود ماہین نامی لڑکی محفوظ رہی تھی۔

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ