ہیڈلائنز


پاناما کیس کی سماعت کرنیوالے جسٹس عظمت سعید اسپتال سے گھر منتقل

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے سینئرجج جسٹس عظمت سعید شیخ کو ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر جج اور پاناما کیس سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل جسٹس عظمت سعید شیخ کو ڈاکٹروں نے گھر جانے کی اجازت دے دی ہے۔ جسٹس عظمت سعید شیخ کو دل میں تکلیف کے باعث 31 جنوری کو راولپنڈی کے ادارہ برائے امراض قلب( راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی) میں لایا گیا جہاں ان کی اینجیوپلاسٹی کی گئی اور انہیں ایک ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا۔ڈاکٹرز کے پینل نے جسٹس عظمت سعید کا طبی معائنہ کیا اور ان کی صحت تسلی بخش قراردی جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی تاہم ڈاکٹروں نے انہیں مکمل صحت یاب ہونے تک آرام کا مشورہ دیا جب کہ انہیں 10 فروری کو دوبارہ طبی معائنے کے لئے بھی بلایا گیا ہے۔واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ پاناما لیکس سے متعلق مقدمے کی سماعت کرنے والے بینچ میں شامل ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کررہا تھا تاہم ان کی بیماری کے باعث کیس کی سماعت ان کے صحت یاب ہونے تک معطل کردی گئی۔

Clear

21°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 77%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Tuesday 22°C / 30°C Sunny
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 31°C Sunny
Friday 24°C / 31°C Sunny
Saturday 24°C / 31°C Sunny
Sunday 24°C / 29°C Sunny
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ