ہیڈلائنز


اسلام آباد پولیس کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، لواحقین کا احتجاج

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سیکٹر آئی ٹین میں پولیس کی فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت پر مظاہرین نے چوکی پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی جب کہ ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی سلیم شاہ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں پولیس ناکے پر موجود ایگل فورس کے 2 اہلکاروں نے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی نہ رکی تو سمیع نامی اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جبکہ گاڑی میں موجود خاتون محفوظ رہی۔ پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے پمز اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس اہلکار کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت تیمور ریاض کے نام سے ہوئی جو مردان کا رہائشی بتایا جا تا ہے جبکہ خاتون ماہین کا تعلق لاہور سے ہے۔ دوسری جانب گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اہلکار دوسرے ساتھی کے ساتھ موقع سے فرار ہو گیا۔پولیس نے گاڑی اور خاتون کو تحویل میں لے لیا ہے اور ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی سلیم شاہ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں جب کہ فائرنگ کرنے والے اہلکار کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے۔واقعے کے خلاف متوفی کے لواحقین لاش کے ساتھ احتجاج کرتے رہے اور مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی۔ فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تیمور کے والد رفیق بٹ کا کہنا تھا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ پولیس اہلکاروں نے روکے بغیر فائرنگ کی اور تیمور کو تین گولیاں لگیں، ہمیں صبح 4 بجے واقعہ کی اطلاع دی گئی اور ایس ایچ او نے کہا کہ پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا ہے لیکن اس سے ہماری ملاقات نہیں کرائی گئی۔ انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور چیف جسٹس آف پاکستان ہمیں انصاف دلائیں۔ احتجاج کوختم کرنے کے لئے ن لیگ ایم پی اے ضیااللہ شاہ نے مقتول کے ورثا سے مذاکرات کئے اور ان کے مطالبات کے مطابق ایف آئی آر کی دفعات بھی شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد لواحقین کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کا اعلان  کردیا گیا اور مقتول تیمور کی میت گھر روانہ کردی گئی۔

Thunderstorms

29°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 68%
Wind: WNW at 6.44 km/h
Monday 24°C / 29°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 23°C / 28°C Thunderstorms
Saturday 23°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ