ہیڈلائنز


اسلام آباد میں کنٹینر ڈرامہ کسی کے کہنے پر شروع ہوا، آصف زرداری

Written by | روزنامہ بشارت

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زردری نے کہا ہےکہ اسلام آباد میں کنٹینر ڈرامہ کسی کےکہنے پر شروع ہوا اور اگر دوسری جماعتوں نے صبر کی سیاست نہ سیکھی تو ہم بھی اسی زبان میں بات کریں گے۔

لاہور میں پیپلزپارٹی ساہیوال ڈویژن کے عہدیداروں اورکارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا صرف سندھ میں جیتنے کا تاثر درست نہیں ہمیں پہلی بار تنظیم سازی کا موقع مل رہا ہے جبکہ پاکستان میں اصل اپوزیشن کا کردار بھی پیپلزپارٹی ہی ادا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں کنٹینر ڈرامہ کسی کے کہنے پر شروع ہوا اور لوگ ٹی وی پر دوسرے ڈرامے چھوڑ کر کنٹینر ڈرامہ دیکھنے لگ گئے ۔

پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین کا کہنا تھا کہ کہ اگردوسری جماعتوں نے صبر اور روادای کی سیاست نہ سیکھی تو ہم بھی ان سے اسی زبان میں بات کریں گے۔

Cloudy

14°C

اسلام آباد

Cloudy
Humidity: 50%
Wind: S at 11.27 km/h
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 9°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 9°C / 16°C Sunny
Monday 10°C / 15°C Partly cloudy
Tuesday 10°C / 17°C Mostly sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ