ہیڈلائنز


ہماری حکومت خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم نواز شریف

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے عالمی اداروں کا تعاون چاہتا ہے۔ تفصیلات زکے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے انٹرنیشنل ٹریڈ سینٹرکی ایگزیکٹو ڈائریکٹرارانچا گونزالازنے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے ارانچا گونزالاز کی جانب سے دورہ پاکستان پرخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں موجودہ حکومت کی جانب سے ملک کی معاشی ترقی کے لئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت خواتین کوبا اختیاربنانے کیلئے پرعزم ہے،عالمی تجارت میں خواتین کی شمولیت بڑھائی جارہی ہے، ہماری حکومت قومی ای کامرس پالیسی تشکیل دے رہی ہے، بنیادی ڈھانچے اورسلامتی کی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے، مواصلات اورسڑکوں کی تعمیرمیں بھاری سرمایہ کاری کی جا رہی ہے جس کے ثمرات بھی ملنا شروع ہوگئے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ خزانہ، تجارت اورآئی ٹی کے وزرامل کرپالیسی تشکیل دے رہے ہیں اورہم بین الاقوامی تجارت میں اپنا حصہ بڑھانے کیلئے عالمی اداروں کا تعاون چاہتے ہیں۔ وزیراعظم نے معاشی استحکام کیلئے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ حکومتی اقدامات سے آئندہ چند ماہ میں شرح نمو میں اضافہ ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹرارانچا گونزالازنے اس دوران کہا کہ پاکستان ترقی کررہا ہے اورمعیشت مستحکم ہورہی ہے ، اس کے علاوہ پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اورامن کی صورتحال میں بھی بہتری آرہی ہے۔

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 53%
Wind: E at 11.27 km/h
Tuesday 7°C / 13°C Mostly sunny
Wednesday 6°C / 15°C Sunny
Thursday 7°C / 15°C Sunny
Friday 10°C / 15°C Sunny
Saturday 9°C / 16°C Mostly sunny
Sunday 8°C / 15°C Mostly sunny
Monday 11°C / 15°C Partly cloudy

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ