ہیڈلائنز


ہرداڑھی والا مرد اورحجاب والی عورت دہشتگرد نہیں، چوہدری نثار

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کو کسی مذہب سے نہیں جوڑا جاسکتا لہذا ہر داڑھی والے مرد اور باحجاب عورت کو دہشت گرد نہیں سمجھنا چاہیئے۔
اسلام آباد میں نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں سیمینارسے خطاب کے دوران وزیرداخلہ چودہری نثارنے کہا کہ سکیورٹی ایک کثیر جہتی مسئلہ ہے، خطے میں سیاست اورسیکیورٹی کو ملانے کا رحجان ہے، سیاست کو سیکیورٹی کے ساتھ نہیں ملانا چاہیے، مغرب اور جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کا تناظر اور ضروریات مختلف ہوسکتے ہیں لیکن سیکیورٹی کا مطلب یہ نہیں کہ سرحدیں بند کرکے ملک محفوظ ہوجائیں، سرحدوں کو بند کرکے امن محسوس کرنے کا نام تحفظ نہیں ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ کے حکم نامے نے مسلم دنیا میں منفی پیغام بھیجا، ہرداڑھی والے مرد اور ہرحجاب والی عورت کو ممکنہ دہشت گرد نہیں سمجھنا چاہیے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ خطے میں سیاست اور امن و امان کو گڈ مڈ کرنے کا رجحان ہے حالانکہ امن و امان اور سیاست کو آپس میں ملا کر نہیں دیکھنا چاہیے۔ تحریک آزادی کا دہشت گردی سے موازنہ نہیں کرنا چاہیے، امن کی تڑپ دنیا کیلئے نہیں بلکہ یہ ہمارے اپنے مفاد میں ہے، امن و امان کے قیام کیلئے مذاکرات اہم ہیں، مذاکرات نہ کرنے والوں کا مقدمہ کمزور ہوتا ہے جب کہ مسائل کے حل کی بنیادی کنجی ایک دوسرے سے گفتگو ہی ہے، پاکستان خطے میں امن کیلئے زیادہ سے زیادہ لچک دکھا رہا ہے۔

Sunny

28°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 67%
Wind: NW at 6.44 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 21°C / 24°C Thunderstorms
Saturday 22°C / 28°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ