ہیڈلائنز


عمران فاروق قتل کیس؛ ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی غیرحاضری کے باعث سماعت ملتوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹرکی عدم حاضری کے باعث ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع کردی۔
اسلام آباد میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں ڈاکٹرعمران فاروق قتل کیس کی سماعت ہوئی، ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ معظم علی کی میڈیکل رپورٹ آگئی لیکن پراسیکیوٹروسیم رانجھا لاہورہائی کورٹ میں مصروفیت کے باعث پیش نہیں ہوسکے، اس لئے عدالت سے درخواست ہے کہ سماعت کو ملتوی کردیا جائے۔ عدالت نے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 9 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
سماعت کے بعد ملزم معظم علی کے وکیل بیرسٹر سیف نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے، حکومت اب تک کوئی ثبوت عدالت میں پیش نہیں کرسکی، پراسیکیوٹرہرپیشی پر کوئی بہانہ بنا کر عدالت سے فرار ہو جاتے ہیں، چوہدری نثارہردوسرے دن برطانیہ کوخط لکھ دیتے ہیں لیکن ملک میں انصاف نہیں دلاسکتے۔

Clear

22°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 62%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Saturday 24°C / 30°C Sunny
Sunday 21°C / 30°C Scattered thunderstorms
Monday 22°C / 30°C Sunny
Tuesday 23°C / 30°C Scattered thunderstorms
Wednesday 23°C / 30°C Sunny
Thursday 23°C / 30°C Sunny
Friday 23°C / 30°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ