ہیڈلائنز


پی ٹی آئی کےاہم رہنمامریم نواز سےمسلسل رابطےمیں

Written by | روزنامہ بشارت

 نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں فیاض الحسن چوہان نے اکبر ایس بابر اور مریم نواز شریف کے حوالے سے چونکا دینے والے انکشافات کرتے ہوئے خدا کا واسطہ دیتے ہوئے اپیل کر دی۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں یہ انکشاف کیا کہ ایک دن قبل اکبر ایس بابر اور وہ ایک نجی ٹی وی کےٹاک شو میں مدعو تھے۔اس پروگرام کے پروڈیوسر نے سپریم کورٹ کے باہر فیاض الحسن چوہان کو بتایا کہ مریم نواز شریف عمران خان کے سابقہ دوست اور ساتھی اکبر ایس بابر کے ساتھ پروگرام کے پورے دورانیہ میں مسلسل رابطے میں رہیں اور انہیں عمران خان کے حوالے سے ’’سطحی اور نازیبا‘‘گفتگو کرنے کے حوالے سے باقاعدہ ہدایات دیتی رہیں۔

ان انکشاف کے بعد فیاض الحسن چوہان نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کو مخاطب بھی کیا اور خدا کا واسطہ دیتے ہوئے خبردار کیا کہ آپ شیشے کے گھر میں بیٹھے ہیں کسی کی ماں بہن بیٹی کے حوالے سے ایسی گفتگو نہیں ہونی چاہئے۔ اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز اپنی جماعت کی نمائندگی کے لئے ٹاک شو میں موجود تھے

Clear

14°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 42%
Wind: W at 6.44 km/h
Friday 11°C / 20°C Partly cloudy
Saturday 11°C / 21°C Mostly sunny
Sunday 12°C / 21°C Mostly sunny
Monday 11°C / 19°C Mostly sunny
Tuesday 12°C / 18°C Sunny
Wednesday 13°C / 17°C Sunny
Thursday 13°C / 16°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ