ہیڈلائنز


سردار ایاز صادق کا اسد عمر سے مٹھائی کا مطالبہ

Written by | روزنامہ بشارت

 اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے تحریک انصاف کے رہنما ءاسد عمر سے مٹھائی کا مطالبہ کر دیا ہے ۔

“نیو نیوز” کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رہنما ءاسد عمر خطاب کرنے کیلئے کھڑے ہوئے تو اسپیکر سردار ایاز صادق نے بھائی کے گورنر سندھ نامزد ہونے پر ایوان کو مٹھائی کھلانے کا مطالبہ کر دیا کہ آپ کے بھائی گورنر سندھ نامزد ہوئے ہیں ، پورے ایوان کو مٹھائی کھلائیں “۔

اسد عمر نے سردار ایاز صاد ق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کس بات کی مٹھائی کھلاؤں ؟ جس کےبعد ایوان قہقہوں سے گونج اٹھا ۔اسپیکر نے کہا کہ آپ کے بھائی گورنر سندھ بنے ہیں ۔ اسد عمر نے جواب دیا کہ مٹھائی تو محمد زبیر کو کھلانی چاہیے یا پھر آپ کھلائیں جس پر سردار ایاز صادق نے کہا کہ آپ کہیں تو آپ کے نام سے پورے ایوان میں مٹھائی تقسیم کر دیں گے

Mostly sunny

30°C

اسلام آباد

Mostly sunny
Humidity: 63%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ