ہیڈلائنز


ایان علی جیت گئیں

Written by | روزنامہ بشارت

سپریم کورٹ نے ایان علی کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے متعلق وزارت داخلہ کی درخواست خارج کر دی ، ماڈل گرل کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایان علی کو ملک سے باہر جانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی ، عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر ریفری جج جسٹس نعمت اللہ پھلپوٹو کا فیصلہ برقرار رکھا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل ساجد الیاس بھٹی نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت اور مرحوم تفتیشی افسر اعجاز چودھری کی بیوہ صائمہ اعجاز کی جانب سے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔

چیف جسٹس نے ریماکس میں کہا کہ ہمیں یہ بتائیں کہ آج تک دفعہ 109 میں کتنے قاتلوں کا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے ، ایان علی کا نام آپ نے تیسری بار ای سی ایل میں ڈالا ہے ، کتنے افسوس کی بات ہے کہ ابھی تک مقدمے کی تفتیش مکمل نہیں ہوئی

Sunny

30°C

اسلام آباد

Sunny
Humidity: 22%
Wind: WNW at 17.70 km/h
Sunday 20°C / 27°C Mostly sunny
Monday 18°C / 26°C Sunny
Tuesday 18°C / 26°C Sunny
Wednesday 19°C / 27°C Sunny
Thursday 22°C / 27°C Sunny
Friday 21°C / 25°C Sunny
Saturday 22°C / 25°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ