ہیڈلائنز


جسٹس عظمت سعید کی علالت، پاناما کیس کی سماعت پیرتک ملتوی

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے جسٹس عظمت سعید کی علالت کے باعث پاناما کیس کی سماعت پیر تک کے لیے ملتوی کردی ہے۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس اعجاز افضل اورجسٹس گلزار احمد پر مشتمل سپریم کورٹ کے چار رکنی بینچ نے پاناما کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے آغاز پرہی جسٹس آصف سعید کھوسہ نے سماعت پیر تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز جسٹس عظمت سعید کو دل کی تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم خطرے کی کوئی بات نہیں اوراب جسٹس عظمت صحت یاب ہورہے ہیں۔ ڈاکٹروں کی اجازت پر جسٹس عظمت سعید عدالتی امور کی انجام دہی کریں گے اور کیس کی سماعت ان کے عدالت آنے کی صورت میں ہی ہوگی۔واضح رہے کی جسٹس عظمت سعید کو گزشتہ روز دل میں تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی ہوئی تھی۔

Partly cloudy

24°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 88%
Wind: E at 17.70 km/h
Tuesday 22°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 29°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 26°C Thunderstorms
Friday 21°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 23°C / 28°C Sunny
Monday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ