ہیڈلائنز


طیبہ تشدد کیس، معطل ایڈییشنل جج اور اہلیہ ماہین کی ضمانت میں 10 فروری تک توسیع

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: طیبہ تشدد کیس میں نامزد ملزم خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کی درخواست ضمانت میں 10 فروری تک توسیع کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق طیبہ تشدد کیس میں نامزد ملزم ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان اور اہلیہ ماہین ظفر کے ہمراہ ایڈیشنل سیشج راجہ عاطف محمود کی عدالت میں پیش ہوئے اور ضمانت میں توسیع کی درخواست دی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے دونوں کو 10 فروری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا۔اس کے علاوہ عدالت نے طیبہ اور اس کے والدین کو والدین کو بھی عدالت میں پیش ہونے کا کہا جس پر عدالت کو بتایا گیا کہ طیبہ تو پولیس کی تحویل میں ہے اور والدین کو بھی اس کے ساتھ رہنے کی اجازت نہیں ہے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ والدین کو نوٹس جاری کر دیں چاہے وہ پیش ہوں یا نہ ہوں۔دوسری جانب ماہین ظفر کے ساتھ عدالت آنے والوں نے ایک بار پھر میڈیا نمائندوں کے ساتھ بدتمیزی کی اور میڈیا نمائندوں کو کوریج سے روکنے کی کوشش کرنے کے ساتھ کیمرے کو گرانے کی کوشش بھی کی۔

Partly cloudy

28°C

اسلام آباد

Partly cloudy
Humidity: 73%
Wind: WNW at 11.27 km/h
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 23°C / 28°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 21°C / 27°C Thunderstorms
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 29°C Sunny
Tuesday 23°C / 29°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ