ہیڈلائنز


آج بھی مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس لگائے جا رہے ہیں، چیف جسٹس پاکستان

Written by | روزنامہ بشارت

اسلام آباد: غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا کہ آج بھی مریضوں غیر معیاری اسٹنسٹس لگائے جا رہے ہیں۔ غیر معیاری اسٹنٹس کی فروخت سے متعلق ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہوئی۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آج بھی مریضوں کو غیر معیاری اسٹنٹس لگائے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بیانات سے سے عوام میں خوف و ہراس نہیں پھیلانا چاہتے تاہم عدالت شام کو ہونے والے غیر ذمہ دارانہ تبصروں پر پابندی کا فیصلہ کر سکتی ہے۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ اولین ترجیح آئندہ کے لئے معاملے کو بہتر کرنا ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کو حکم دیا کہ اسٹنٹس کی رجسٹریشن سے متعلق درخواستوں کا فوری طور پر فیصلہ کیا جائے۔ عدالت نے متعلقہ حکام سے پیر تک رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت منگل ملتوی کردی۔

Thunderstorms

28°C

اسلام آباد

Thunderstorms
Humidity: 72%
Wind: ESE at 11.27 km/h
Sunday 22°C / 29°C Thunderstorms
Monday 23°C / 28°C Thunderstorms
Tuesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Wednesday 23°C / 28°C Thunderstorms
Thursday 22°C / 27°C Thunderstorms
Friday 22°C / 26°C Thunderstorms
Saturday 20°C / 26°C Thunderstorms

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ