ہیڈلائنز


کشمیری آزادی کےسفر میں ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے

Written by | روزنامہ بشارت

تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمودقریشی کا کہنا ہے کہ کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے جسے مکمل کرنے کے لیے ہم سب متحد ہیں کیوں کہ مسئلہ کشمیر پر کسی سیاسی جماعت میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔

یہ بات انہوں نے کل جماعتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور اس مسئلے پر بلائی گئی اہم کانفرنس میں آزاد کشمیر کی حکمراں جماعت کی عدم موجودگی باعثِ شرم ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ نہتےکشمیریوں پر بھارت کی مجرمانہ بربریت آج بھی جاری ہے جب کہ برہان وانی کی شہادت کے بعد سےمسئلہ کشمیرکوایک نئی قوت ملی لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ حکومت نےمسئلہ کشمیرکوپسِ پشت ڈال دیا ہے۔

وائس چیئرمین تحریک انصاف نے کانفرنس میں مسلم لیگ ن کی عدم موجود گی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن کی عدم موجودگی سے حوصلہ شکنی ہوئی ہے میرادل کہتاہے کہ قائد ایوان راجہ ظفرالحق آج کانفرنس میں آنا چاہتے ہوں گے لیکن راستےمیں کیا رکاوٹ آئی اس پر سوال اٹھانا ہوگا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں خدشہ ظاہر کیا کہ آنے والے دنوں میں پانی بڑا مسئلہ بن جائےگا لیکن بدقسمتی سے ہمارے حکمران کسی بھی مسئلے کے حل میں سنجیدہ نظر نہیں آتے آئندہ دنوں میں جنگ اور سیاست کے الگ رنگ ہوں گے جس کے لیے پیشگی تیاری کرنا بے حد ضروری ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں ہمارا کشمیریوں سے رشتہ اٹل ہے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی عوام کسی صورت اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی اور سیاسی حمایت سے دستبردار نہیں ہوں گے بلکہ آزادی کے اس سفر میں ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے

Clear

10°C

اسلام آباد

Clear
Humidity: 55%
Wind: NNW at 11.27 km/h
Thursday 11°C / 19°C Partly cloudy
Friday 11°C / 20°C Sunny
Saturday 13°C / 20°C Mostly sunny
Sunday 13°C / 20°C Partly cloudy
Monday 13°C / 18°C Sunny
Tuesday 10°C / 17°C Sunny
Wednesday 10°C / 17°C Sunny

تازہ ترین خبریں

کالم / بلاگ